28 دسمبر 2020 - 20:10
عراق؛ صوبہ کرکوک کی داعش سے مکمل پاک سازی

عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نے داعش کے غیر ملکی عناصر سے صوبہ کرکوک کی مکمل آزادی کی اطلاع دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی رضاکار فورس کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ علی حسینی نے پیر کے روز عراقی ویب سائٹ المعلومہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب سے امریکی فوجی کرکوک سے نکلے ہیں تب سے اس صوبے کی سیکورٹی اور امن و استحکام میں 95 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی جہاں بھی ہوتے ہیں وہاں پر سیکورٹی بحران اور مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔

علی حسینی کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں کے نکلنے کے بعد سے غیر ملکی دہشت گرد بھی مخفی ہوگئے اور گزشتہ مہینوں میں داعش کے خلاف آپریشن کے دوران ایک بھی دہشت گرد نہیں ملا جس سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی فوجیوں کے انخلا سے عراق کی سیکورٹی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

علی الحسینی کا کہنا تھا کہ علاقے سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی وجہ سے نہ صرف صوبہ کرکوک کی سیکورٹی میں اضافہ ہوا ہے بلکہ صوبہ صلاح الدین میں بھی سیکورٹی میں اضافہ ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲